کوئٹہ: مستونگ لک پاس میں خودکش دھماکا، سردار اختر جان مینگل محفوظ رہے

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی حکومت کوئٹہ کے علاقے مستونگ لک پاس میں بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے دھرنے کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

ذرائع کے مطابق، حملہ آور اسٹیج کے قریب پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم سردار اختر جان مینگل کے ذاتی محافظوں نے اسے مشکوک جان کر روک لیا۔ اسی دوران حملہ آور نے دھرنا گاہ سے کچھ فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

دھرنے میں سردار اختر جان مینگل کے علاوہ نواب محمد خان شاہوانی، بی این پی کی مکمل قیادت، قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں