کراچی میں اہلسنت والجماعت کا رہنما قاری عبد الرحمٰن ٹارگٹ حملے میں ہلاک، 2 زخمی

کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے قائد آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے کالعدم تنظیم اہلسنت والجماعت کے مقامی رہنما قاری عبد الرحمٰن کی دکان کے اندر گھس کر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں قاری عبد الرحمٰن کے والد گل رحمان اور ایک ساتھی شاکر سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں قاری عبد الرحمٰن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دو مسلح افراد نے ماسک پہن کر دکان میں بیٹھے ہوئے قاری عبد الرحمٰن پر فائرنگ کی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

واقعے کے بعد جناح اسپتال کے باہر مقتول کی لاش رکھ کر مذہبی جماعت کے کارکنان نے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔

پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں