کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مری آباد ڈیم میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی فائرنگ سے دو ہزارہ نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق، مری آباد کے پہاڑی علاقے میں قائم ایف سی چیک پوسٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے گھبراہٹ کے باعث فائرنگ کردی۔
ذرائع کے مطابق، ایف سی اہلکاروں نے نوجوانوں کو غلطی سے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے عسکریت پسند سمجھ لیا، جس کے نتیجے میں کفایت علء اور طیب ہزارہ شدید زخمی ہوگئے۔ جبکہ معین ہزارہ محفوظ رہے۔
زخمی نوجوانوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔