کشمیر: لائن آف کنٹرول پر شدید جھڑپیں، فوجی اور شہری ہلاکتیں

مظفر آباد/نئی دہلی (ڈیلی اردو رپورٹ) لائن آف کنٹرول کے پونچھ اور تیتری نوٹ سیکٹر میں پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان شدید فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں دونوں جانب فوجی اور شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پاکستانی حکام کے مطابق بھارتی فوج نے تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ کے قریب شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس میں ایک فوجی اہلکار اور دو شہری ہلاک ہوئے، جبکہ کئی افراد زخمی ہیں۔ دوسری جانب بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی فوج کی فائرنگ سے پونچھ سیکٹر میں دو بھارتی فوجی اور ایک شہری ہلاک ہوا ہے۔

کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے اور مقامی آبادی میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ دونوں ممالک کی افواج ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کر رہی ہیں، جبکہ سرحدی صورتحال مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں