جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے ملک شیرزمان ہلاک

وانا (ل و) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان اپر میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے شدت پسندوں نے ملک شیرزمان کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ لدھا کی حدود تنگی میں پیش آیا، جہاں شدت پسندوں نے ملک شیرزمان کو اغوا کرنے کے بعد فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں