خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، شدت پسندوں کا سہولت کار گرفتار

باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق باڑہ یوسف قلعہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے عسکریت پسندوں کو سہولت فراہم کرنے والے محمد گل بن سید المر خان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار سہولت کار کو مزید تفتیش کے لیے ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز علاقے میں مزید تحقیقات کر رہی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں