بلوچستان: کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستانی فوج کے مطابق 4 اپریل کو بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھنے کے لیے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز، قوم کے شانہ بشانہ، بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں