خیبر پختونخوا: مارچ میں 158 شدت پسند ہلاک، 73 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، بھاری اسلحہ برآمد

پشاور (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے مارچ 2025 کے دوران کالعدم تنظیموں اور شدت پسند عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 15 اضلاع میں 73 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے جن کے دوران 158 انتہائی مطلوب شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا.

سیکیورٹی فورسز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی تفصیل کچھ یوں ہے.

شمالی وزیرستان 40
ڈیرہ اسماعیل خان 25
ضلع مہمند 20
مردان اور بنوں 18، 18
جنوبی وزیرستان 12
ضلع باجوڑ 6
لکی مروت 7
ضلع خیبر 4
ضلع کرک اور ٹانک 2، 2
پشاور، ہنگو، سوات، چارسدہ ایک، ایک شدت پسند ہلاک

ان کارروائیوں کے دوران فورسز نے شدت پسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا جن میں شامل ہے.

123 ایس ایم جیز
53 پستولیں
34 بندوقیں
29 راکٹ لانچرز
22 ہینڈ گرنیڈ
9 مشین گنز
186 دستی بم

سیکیورٹی حکام کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد صوبے میں امن و امان کی بحالی اور شدت پسندوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنا ہے.

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں