ٹانک: شدت پسندوں کے ہاتھوں پولیس اہلکار اغوا، سرچ آپریشن جاری

ٹانک (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کی تحصیل کڑی مروتی کے علاقے سیدال میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے پولیس اہلکار وقار بھٹنی کو اغوا کر لیا ہے۔

پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اہلکار کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور مغوی اہلکار کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت حساس ہے اور شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے سیکیورٹی اداروں کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں