ڈی آئی خان (ع ع) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے کڑی ملنگ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے گنڈاپور گروپ کے اہم کمانڈر شیریں سمیت 9 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا، جس کے دوران شدت پسندوں کا ایک گروہ چھپ کر موجود تھا۔ آپریشن میں شدت پسندوں کی مزاحمت کے باوجود سیکیورٹی فورسز نے انہیں ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے تین کمانڈوز اور ایک فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ کے کمانڈر شیریں کے علاوہ دیگر افراد بھی شامل ہیں جو دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔