بلوچستان: بارکھان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے تین شدت پسند ہلاک

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے تین شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شدت پسند مونروئی قلعہ پر حملے کی کوشش کر رہے تھے جسے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والے شدت پسند بارکھان کے علاقوں راراشم اور رارکان میں ماضی کے دہشت گرد حملوں میں بھی ملوث تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے، جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں