لکی مروت میں طالبان کمانڈر مقامی افراد کی فائرنگ سے ہلاک

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک مقامی طالبان کمانڈر، عبد المعروف کمانڈر عابد، اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس نے ایک پولیس اہلکار اور اس کے اہلخانہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ واقعہ علی خیل کے علاقے میں پیش آیا، جو دو اضلاع کا سنگم سمجھا جاتا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، کمانڈر عابد کے گروہ نے ایک پولیس اہلکار کے گھر پر حملہ کیا، تاہم اہل علاقہ نے مزاحمت کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر عابد مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔

کمانڈر عابد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک دھڑے سے تھا اور وہ ماضی میں بھی اغوا برائے تاوان اور شدت پسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق مقامی افراد کی بروقت کارروائی نے ایک ممکنہ بڑے واقعے کو روک دیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں