کوہاٹ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے نواحی علاقے شیخان محلہ مرتضی خیل میں گرنیڈ دھماکے کے نتیجے میں دو بچے موقع پر ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق گرنیڈ اچانک پھٹنے سے ہلاک ہونے والے بچوں کی شناخت سلیمان اور قاسم کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی بچوں کو فوری طبی امداد کے لیے کے ڈی اے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ میں کسی تخریب کاری کے امکان کو رد نہیں کیا جا رہا۔
مزید تحقیقات جاری ہیں۔