شمالی وزیرستان اور چترال میں شدت پسندوں کے حملے، دو سیکورٹی اہلکار ہلاک

اسلام آباد (ڈیلی اردو/) پاکستان کے اضلاع شمالی وزیرستان اور چترال میں شدت پسندوں کے دو الگ الگ حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کا نائیک اکبر جان بیٹنی ہلاک ہو گئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب، ضلع چترال کے سرحدی علاقے دمیل نثار میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سپاہی حمید حسین ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں کارروائی جاری ہے۔

خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقوں میں حالیہ مہینوں کے دوران شدت پسندی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس پر مقامی آبادی بھی پریشانی کا شکار ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں