بلوچستان: کوئٹہ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی حکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی ہوا جسے گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک افسر سمیت تین اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں حملوں کے ممکنہ تعلق اور شدت پسندوں کے نیٹ ورک کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں