جنوبی وزیرستان میں پولیس اہلکار کے گھر پر حملے کی کوشش ناکام، تین شدت پسند ہلاک

وانا (ل و) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں ایک پولیس اہلکار کے گھر پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جب کہ جوابی کارروائی میں تین شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے توئی خلہ میں پیش آیا، جہاں تین شدت پسندوں نے ایک پولیس اہلکار کے گھر پر حملے کی کوشش کی۔ تاہم اہلکار نے بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنایا۔

پولیس کے مطابق تینوں شدت پسند موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق ایک مقامی عسکریت پسند تنظیم سے تھا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں