کوئٹہ میں حمام کی دکان پر فائرنگ، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی حکومت کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر منظور شہید پولیس تھانے کی حدود میں واقع کانی اسٹریٹ پر حمام کی دکان میں فائرنگ کے واقعے میں نائی احسان ولد امداد قوم منگی، ساکن جیکب آباد ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نامعلوم حملہ آور دکان میں داخل ہوئے، فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

احسان کا تعلق شیعہ کمیونٹی سے بتایا جاتا ہے۔ حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش خراسان نے قبول کر لی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں