جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں شدت پسندی کے واقعات، دو اہلکار اغوا

وانا + ٹانک (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین میں شدت پسندوں نے پاک فوج کے سپاہی مینا باغ کو اغوا کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اہلکار چھٹی مکمل کرنے کے بعد دوبارہ ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ راستے میں شدت پسندوں نے اس کی گاڑی روک کر اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب، ضلع ٹانک میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکار ثاقب کو اس شرط پر رہا کر دیا کہ وہ دوبارہ ڈیوٹی انجام نہیں دے گا۔ اہلکار کو کچھ روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے اس رہائی کے لیے باقاعدہ حلف لینے کی بھی شرط رکھی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں