باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں برقمبر خیل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر مسلح شدت پسندوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکار آصف جان کی بازی ہار گئے، جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق حملہ ریاست کی جانب سے فتنہ الخوارج قرار دیے گئے عناصر کی جانب سے کیا گیا۔
پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے لیے “خوارج” کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔