قلات میں بلوچ عسکریت پسندوں کا حملہ، فورسز کی چوکیاں قبضے میں لے لی گئیں

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے شیخڑی میں موڑگند کے مقام پر گزشتہ شب بلوچ عسکریت پسندوں نے پاکستانی فورسز کی آؤٹ پوسٹس پر منظم حملہ کیا، جس کے نتیجے میں حفاظتی چوکیوں پر قبضہ کر لیا گیا اور فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ حملہ اچانک اور بڑی تعداد میں کیا گیا، جہاں عسکریت پسندوں نے بیک وقت مختلف چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق، یہ جھڑپ کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس کے بعد حملہ آور چوکیاں اپنے قبضے میں لینے میں کامیاب ہو گئے۔

تاحال سیکیورٹی حکام کی جانب سے واقعے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ علاقے میں بلوچ مسلح تنظیمیں ماضی میں بھی فورسز پر حملوں میں ملوث رہی ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے تاحال قبول نہیں کی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور ممکنہ سرچ آپریشن کے لیے اضافی نفری کی تعیناتی متوقع ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں