لکی مروت میں دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی اہلکار اور 6 شہری زخمی

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے سرکٹی مچن خیل میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کر رہی تھیں کہ اس دوران مسلح افراد نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔

جھڑپ کے دوران گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے تین بچوں اور دو خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ۔ آخری اطلاعات آنے تک فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش اور علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے مزید نفری روانہ کر دی گئی ہے۔

تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں