اپر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، افغان دہشت گرد گرفتار

پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر کے علاقے سمکوٹ ڈبر جنگل میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق، یہ آپریشن گندگار تھانے کی حدود میں ایک مشکوک شخص کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت صادق اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو افغانستان کے صوبہ کنڑ کا رہائشی ہے۔

ملزم کو مزید تفتیش کے لیے گندگار تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز اپر اور لوئر دیر میں شدت پسند نیٹ ورکس کے خلاف سرچ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ گرفتاری خطے میں جاری وسیع آپریشن کا حصہ ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں