17

کرک: گھر پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ، بچہ جاں بحق، 4 زخمی

کرک (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع کرک میں گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ کرک کے علاقے چھتہ بانڈہ میں کیا گیا،جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں