پاکستانی رینجرز نے بھارتی بی ایس ایف اہلکار گرفتار کر لیا

نئی دہلی (ڈیلی اردو/پی ٹی آئی) پاکستانی رینجرز نے بھارت کے بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق کانسٹیبل پی کے سنگھ، جو بی ایس ایف کی 182ویں بٹالین سے تعلق رکھتے ہیں، کو بدھ کے روز پنجاب کے فیروزپور بارڈر پر اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مبینہ طور پر غلطی سے سرحد عبور کر گئے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار اہلکار وردی میں تھا اور اس کے پاس سروس رائفل بھی موجود تھی۔ بتایا گیا ہے کہ وہ کسانوں کے ساتھ سائے میں آرام کی غرض سے آگے نکل گیا تھا کہ اسی دوران پاکستانی رینجرز نے اسے حراست میں لے لیا۔

پاکستانی حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ اس وقت اہلکار کی رہائی کے لیے دونوں ممالک کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں