ماسکو (ڈیلی اردو) روسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ماسکو میں کار بم دھماکے میں روسی فوج کے اعلیٰ عہدے پر فائز جنرل یاروسلاو موسکالک ہلاک ہو گئے ہیں۔
وہ روس کے مرکزی آپریشنل ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ تھے۔
انھوں نے سنہ 2015 میں یوکرین کے ساتھ پیرس میں ہونے والے مذاکرات کی قیادت کی تھی۔
خیال رہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع نہیں جب روسی فوجی حکام میں سے کسی کو نشانہ بنایا گیا ہو لیکن ماسکو میں کسی کو ٹارگٹ کر کے حملہ کیے جانے کے کم ہی واقعات سامنے آئے ہیں۔
17 دسمبر 2024 کوجنرل ایگور کیریلوف جو روس میں تابکاری، کیمیائی اور حیاتیاتی تحفظ کے دستوں کے سربراہ تھے کو ماسکو میں ان کے اپارٹمنٹ کے باہر الیکٹرک سکوٹر میں چھپائے گئے بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔
اس سے چند روز قبل ایک معروف روسی میزائل سائنسدان میخائل شٹسکی کو ماسکو کے قریب ایک جنگل میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔