بھارت اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول پر دوسرے روز بھی فائرنگ کا تبادلہ

نئی دہلی + اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی/رائٹرز) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد انڈیا پاکستان کے درمیان تعلقات میں مسلسل کشیدگی میں اضافہ سامنے آ رہا ہے اور اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر مسلسل دوسرے روز بھی دونوں ملکوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلہ ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے میں مبینہ طور پر پاکستانی عسکریت پسندوں پر سیاحوں پر حملے کے الزام کے بعد دونوں جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسی ممالک کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

انڈین فوج کے مطابق جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب کشمیر پاکستانی فوج کی متعدد چوکیوں سے چھوٹے ہتھیاروں سے ’بلا اشتعال‘ فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں انڈین فوج نے بھی فائرنگ کی۔

انڈین فوج کے مطابق پاکستانی فوجیوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بھی وقفے وقفے سے فائرنگ کی۔ انڈین فوج کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں انڈیا کے فوجیوں نے بھی جوابی کارروائی کی ہے۔

انڈین فوج نے کہا کہ جمعرات کی نصف شب کے قریب پاکستانی فوجیوں نے بھی گولہ باری کی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق انڈیا کی جانب سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے جبکہ پاکستانی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

22 اپریل کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 26 افراد کو ہلاک کر دیا تھا، جن میں سے زیادہ تر سیاح تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں