20

آسٹریلیا میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 3 زخمی

سڈنی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں‌ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں‌ نہیں‌ آ سکی.

خبر ایجنسی کے مطابق میلبرن میں دومنزلہ نائٹ کلب کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں زخمی ہونے والے چار افراد کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم ایک سینتیس سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جاری ہیں، کوئی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آ سکی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں