دی ہیگ (ڈیلی اردو) ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت برائے انصاف کے ججوں نے استغاثہ کی جانب سے جمع کی گئی افغانستان میں ممکنہ جنگی جرائم کے حوالے سے تحقیقات کی درخواست مسترد کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت برائے انصاف کے ججوں کی جانب سے دئیے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ فی الوقت افغانستان کی صورتحال پر تحقیقات مددگار ثابت نہیں ہونگی۔ ججوں نے استغاثہ کی درخواست کو افغان تنازع کے دوران ممکنہ جنگی جرائم کے بارے میں عدم شواہد کی بنیاد پر بھی مسترد کیا ہے۔