اسلام آباد (ڈیلی اردو) پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹرنفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ انتخابات چوری کرنے کے مضراثرات سامنے آ رہے ہیں،جہاں ملک پر احمق راج مسلط کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کرپشن کی راگنی گانے والے عمران خان اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے انتشار پیدا کررہے ہیں، ماضی میں چندہ چوری کرنے کے عادی اب قوم کو لوٹ رہے ہیں۔
نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات چوری کرنے کے مضر اثرات سامنے آ رہے ہیں،ہوشربا مہنگائی کے باعث لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہو رہے ہیں
اپنے بیان میں پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمیں انکے کسی این آر او کی ضرورت نہیں اور نہ یہ دے سکتے ہیں،ہم اس بات پر حیران ہیں کہ یہ کونسی قربت ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے تمام وزرا کو چھوڑ کر صرف ایم کیو ایم کے وزرا کو نفیس قرار دیا ہے