بخارسٹ (نیوز ڈیسک) رومانیہ نے پاکستان سے ڈاکٹرز ، انجینیئرز سمیت دس لاکھ سے زائد افرادی قوت در آمد کر نے کی خواہش ظاہر کر دی۔
پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نکولے گوئیا نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات کی، ملاقات میں رومانیہ کے سفیر کا کہنا تھا کہ رومانیہ پاکستان دس لاکھ سے زیادہ افرادی قوت درآمد کرنے کا خواہشمند ہے۔
پی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رومانیہ کے سفیر نکولے گوئیا نے کہا ہے کہ رومانیہ پاکستان کے لئے بے مثال موقع پیش کر رہا ہے۔
سفیر نے رومانیہ میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں معاون خصوصی کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ رومانیہ کو دس لاکھ سے زیادہ افرادی قوت کی سخت ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ رومانیہ کو ہزاروں ڈرائیوروں کی ضرورت ہے اس کے علاوہ، ڈاکٹروں، انجینئرز، تعمیراتی کارکنوں اور ماہرین کی ضرورت ہوگی