اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے استعفیٰ لے لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر پٹرولیم سے استعفیٰ ناقص کارکردگی کی وجہ سے لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے خزانہ، ریونیو اور کامرس کے وزراء بھی تبدیل ہوں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیا وفاقی وزیرداخلہ بھی بنایا جائے گا تاہم وزیرمملکت شہریار آفریدی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
اس سے پہلے اسد عمر وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑ چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی وزارت چھوڑ کر کوئی اور وزارت نہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
As part of a cabinet reshuffle PM desired that I take the energy minister portfolio instead of finance. However, I have obtained his consent to not take any cabinet position. I strongly believe @ImranKhanPTI is the best hope for Pakistan and inshallah will make a naya pakistan
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 18, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں۔