اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ اسد عمر کے مستعفی ہونے کے بعد 5 وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیے جس میں فواد چوہدری کی جگہ فردوس عاشق اعوان کو لایا جائے گا جب کہ اعجاز شاہ وزیر داخلہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات و نشریات کا قلم دان واپس لے کر انہیں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی بنایا جارہا ہے، فواد چوہدری کی جگہ فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات لگایا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ شہریار آفریدی وزیر مملکت برائے داخلہ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
اسی طرح وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اور وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کے قلم دان بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، غلام سرور کو ایوسی ایشن کا قلمدان دیا جارہا ہے، وزیر صحت عامر کیانی کو فارغ کرکے ان کی جگہ نئے وزیر کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ اسد عمر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے وفاقی کابینہ میں بھی تبدیلیوں کا عندیہ دیا تھا