کوئٹہ سے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں کارروائی کے دوران عالمی دہشت گرد تنظیم داعش سے وابستہ دہشت گرد غلام فاروق کو گرفتار کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد پرائما کارڈ، بال بیرنگ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں سی ٹی ڈی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا دہشت گرد غلام فاروق کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ، پرائما کارڈ، بارودی مواد، بال بیرنگ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ملزم کی شناخت غلام فاروق کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔ ‏ملزم کالعدم تنظیم داعش کے کمانڈرز نعمت اللہ اور ممتاز پہلوان کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد پولیس اہلکاروں اور ہزارہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ گرفتار دہشت گرد کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید انکشافات متوقع ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں