سری لنکا میں دہشتگرد حملوں میں 5 پاکستانی خواتین بھی زخمی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹل میں خودکش اور بم دھماکوں کے نتیجے میں 5 پاکستانی خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعے میں 5 پاکستانی خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں، دھماکوں کے وقت پاکستانی خواتین ہوٹل میں موجود تھیں تاہم پاکستان کا سفارتی عملہ بھی اسپتال میں موجود ہے۔

جبکہ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سری لنکا دھماکوں میں 4 پاکستانی زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں 3 پاکستانی خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا، زخمیوں میں ماہین حسن زوجہ حسن محمود، مزنہ ہمایوں ولد چوہدری محمد ہمایوں، عاتکہ عاطف زوجہ چوہدری عاطف شریف شامل ہیں جبکہ ایک پاکستانی بچہ بھی معمولی زخمی ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جلد سری لنکا کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے 3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں میں ہونے والے 8 دھماکوں کے نتیجے میں 190 سے زائد افراد ہلاک اور 560 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں