سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری سے زخمی حوثی وزیر داخلہ جنرل عبدالحکیم الماوری چل بسے

صنعاء (نیوز ڈیسک) یمن میں خوثی کے زخمی ہونے والے وزیر داخلہ میجر جنرل عبد الحکیم الماوری کی لبنان کے ایک ہسپتال میں چل بسے۔

تفصیلات کے مطابق حوثی حکومت کے وزیر داخلہ میجر جنرل عبدالحکیم الماوری کو حال ہی میں سعودی عرب اتحادی فوج کی بمباری میں زخمی ہونے کے بعد لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، عرب میڈیا کے مطابق الماوری کی موت کو حوثیوں کیلئے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

حوثیوں کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ عبدالحکیم الماوری حال ہی میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے سرگرم عرب اتحاد کے طیاروں کی صنعاء میں بمباری میں زخمی ہوگئے تھے۔

https://twitter.com/SolahYahya/status/1119650557864697856?s=19

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انہیں حوثیوں کی طرف سے خفیہ طور پر اقوام متحدہ کے ایک طیارے کی مدد سے بیروت لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج گذشتہ روز ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

حوثیوں کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے وزیر داخلہ میجر جنرل عبدالحکیم احمد الماوری کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان کو ایک برقی تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا اپنے ایک قیمتی فوجی رہ نما سے محروم ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ حوثی وزیر داخلہ اور کئی دیگر سرکردہ باغی لیڈر گذشتہ برس مئی میں صنعاء میں سعودی اور انکے اتحادی طیاروں کی بمباری میں جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے۔

بمباری کے بعد الماوری منظرعام پر نہیں آئے اور ان کی موت کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔ تاہم حوثیوں کی طرف سے الماوری کی ہلاکت سے انکار کیاجاتا رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب حوثیوں نے ان کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں