چین نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف یکطرفہ امریکی پابندیوں کی مسلسل مخالف کرتا ہے ۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان GENG SHUANG نے آج بیجنگ میں ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ ایران کے ساتھ چین کا دوطرفہ تعاون قانون کے مطابق ہے ۔
چین کا یہ ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کی طرف سے یہ اعلان متوقع ہے کہ ایران سے تیل خریدنے والے ممالک درآمدات فوری بند کریں یا پابندیوں کاسامنا کریں ۔
چین ایران سے تیل خریدنے والا بڑا ملک ہے اوران آٹھ ممالک میں سے ایک ہے جنھیں امریکہ نے ایرانی تیل خریدنے کیلئے چھوٹ دے رکھی ہے ۔