اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بہیمانہ ریاستی تشدد کے خاتمے کے لیے پارلیمان میں مسودہ پیش کرنے کا اعلان کردیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ریاست کے بہیمانہ تشدد کے خاتمے کے لیے پارلیمان میں قانون سازی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس، نیب اور ایجنسیوں کی تشدد کے حوالے سے طویل تاریخ ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ریاستی تشدد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
#PPP will bring legislation in Parliament to end the barbaric practice of torture at the hands of the state. Police, agencies & NAB all have a long and sordid history of such practices. We know it is still on going. No civilized democratic country functions this way. #EndTorture https://t.co/0u09tud220
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 23, 2019
ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی مہذب جمہوری ریاست کو تشدد کی پالیسی کے تحت نہیں چلایا جاسکتا۔