تہران (ڈیلی اردو) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا تہران پر اپنا دباؤ ختم کرے اور معذرت کرے تو ہی ایران واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہو گا۔
بدھ کے روز میڈیا پر اپنے ایک بیان میں روحانی نے کہا کہ ایران ہمیشہ سفارت کاری اور مذاکرات کے لیے تیار رہا ہے اور اسی طرح کسی ممکنہ جنگ اور اپنے دفاع کے لیے بھی۔
صدر روحانی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات صرف اسی صورت میں ممکن ہیں جب امریکا ایران پر اپنا سارا دباؤ ختم کرے اور اپنے غیرقانونی اقدامات پر معافی بھی مانگے