مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، ڈاکٹر برہان الدین سمیت 2 افراد شہید

سری نگر (ڈیلی اردو) وادی کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع اننت ناگ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر برہان الدین سمیت 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کی کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

وادی کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع اننت ناگ میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا ،جس کے دوران گھر گھر کی تلاشی لی گئی، چادر اور چار دیواری کو بھی پامال کیا گیا۔ بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 2 کشمیری شہید ہو گئے۔

شہید نوجوانوں میں فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر برہان الدین بھی شامل ہیں۔ شہادتوں کے بعد کشمیریوں کی جانب سے وادی بھر میں شدید احتجاج کیا گیا۔ دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرینٹ سروس اور موبائل فون سروس بھی بند کر دی ۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں