سری لنکا: گرجا گھروں پر حملوں میں ملوث مرکزی ملزم زہران ہاشم کا باپ اور 2 بھائی مارے گئے

کولمبو (نیوز ڈیسک) سری لنکن سیکیورٹی فورسز، سی آئی ڈی اور پولیس نے جمعہ کو چھاپوں کے دوران مزاحمت کرنے پر جوابی کارروائی میں گرجا گھر حملوں کے مرکزی ملزم کے والد اور 2 بھائیوں کو ہلاک کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا سیکیورٹی فورسز، سی آئی ڈی اور پولیس نے گرجا گھروں پر حملے کے مرکزی ملزم زہران ہاشم کے گھر پر جمعہ کو چھاپہ مارا تھا، گھر سے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی، دوطرفہ فائرنگ میں زہران ہاشم کے والد محمد ہاشم، دو بھائی زین ہاشم اور رضوان ہاشم مارے گئے۔

https://youtu.be/4nN3jsVzbV8

سیکیورٹی فورسز نے چھاپا مار کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد کی، ویڈیو میں زہران ہاشم کے والد اور بھائیوں کو گرجا گھر حملوں کی حمایت کرتے ہوئے اور لوگوں کو غیر مسلموں پر حملوں کے لیے اکساتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ زہران ہاشم کے بہنوئی نیاز شریف نے یہ ویڈیو رائٹر کو بھی دکھائی۔

یاد رہے کہ کے گزشتہ اتوار ایسٹر کے تہوار کے موقع پر سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر ایک خاتون سمیت 9 خودکش دھماکے کیے گئے تھے جس میں غیر ملکوں سمیت 300 سے زائد ہلاک اور 5 پاکستانیوں سمیت 500 سے زائد افراد افراد زخمی ہوگئے تھے

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں