اسلام آباد (ویب ڈیسک) علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا ہے کہ اس دلخراش واقعہ کے بعد گلوکار کی جانب سے معافی مانگنے کا پیغام بھی بھجوایا گیا۔
میشا شفیع نے ساتھ گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزام کے تقریبا ایک سال بعد پہلی بار میڈیا پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی وضاحت پیش کی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے میشا شفیع کا کہنا تھا کہ ہمیں عورتوں کے بولنے پر یقین کرنا چاہیے، فرق صرف یہ ہے کہ میں اپنے تجربے کے بارے میں بات کر رہی ہوں، شاید جس تجربے سے میں گزری ہوں باقی دونوں خواتین نہ گزری ہوں۔
واقعہ کے عینی شاہد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر گلوکارہ کا کہنا تھا کہ شاید کسی نے دیکھا ہو اور شاید وہ سامنے آ جائے۔
میشا شفیع نے کہا کہ واقعہ کے بعد میں نہیں چاہتی تھی کہ علی ظفر کے ساتھ کام کروں لیکن آرگنائزرز کی درخواست پر علی ظفر کے ساتھ کنسرٹ میں پرفارم کیا۔
علی ظفر کو پیغام بھجوانے سے متعلق سوال پر میشا شفیع کا کہنا تھا کہ کنسرٹ کے بعد رضاکارانہ پیغام بھیجا یا نہیں دیکھنا پڑے گا