افغان سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 کمانڈروں سمیت 44 طالبان ہلاک، 22 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغان طیاروں نے طالبان کے ٹھکانوں پر زبردست حملے کیے جس کے نتیجے میں کم ازکم 54 طالبان ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے، افغان طیاروں نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان ٹھکانوں کے خلاف کاروائی جاری رکھی،۔

مشرقی صوبے غزنی میں افغان اور اتحادی فورسز نے طالبان ٹھکانوں کو زبردست نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین مقامی طالبان کمانڈروں سمیت 42 طالبان مارے گئے اور 6 زخمی ہوگئے۔ یہ کارروائیاں صوبے کے ضلع اببند میں کی گئیں۔

صوبائی حکومت کے ترجمان عارف نوری نے بتایا ہے کہ طالبان کمانڈر عبیدہ، شعیب اور عمری ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں کاروائی کے دو کاریں اور دو موٹر سائیکل بھی افغان فورسز نے قبضے میں لیے ہیں۔

دریں اثناء افغانستان کے شمالی صوبے سرائے پل کے ضلع سنگ چارک میں افغان فورسزاور طالبان میں جھڑپوں کے دوران 8 انتہاپسند ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

نادرن ریجن کے فوجی ترجمان محمد حنیف رضائی کے مطابق یہ جھڑپ سن چارک ضلع کے گاؤں میں ہوئی۔ جب وہاں سیکیورٹی فورسز آپریشن کررہی تھیں تب انتہاپسندوں نے جوابی کاروائی کی اس لڑائی میں 8 انتہاپسند ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے، جبکہ فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا طالبان نے ان واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ادھر صوبائی پولیس سربراہ امان اللہ عمر خیل کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات کے ضلع چشتی شریف میں افغان طیاروں نے طالبان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 4 انتہا پسند ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ جبکہ اس کارروائی کے دوران 4 لاپتہ ہو گئے، طالبان نے اس کاروائی بارے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں