11

بلوچستان: کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاک ایران سر حد سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے

تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع کیچ اور پاک ایران سرحدی علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے انٹیلی جنس اطلاع پر کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر کارروائی کی فائرنگ کے تبادلے میں اہم کمانڈر سمیت 3 ارکان ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں مراد عرف دیدگ ولدنیاز محمد جو آوران کا رہائشی بتایا جاتا ہے، نعیم عرف جلال ولد عبداللہ مہناز اور رحمت ولد گنگزار جو بلیدہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں