پیانگ یانگ (ڈیلی اردو) شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کرلیا۔
جوائنٹس چیف آف سٹاف جنوبی کوریا نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل بحیرہ جاپان کی طرف فائر کیا گیا۔
دوسری جانب جنوبی کوریا اور امریکا میزائل سے متعلق معلومات کا تجزیہ کر رہے ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے چیف آف سٹاف کے شمالی کوریا کے میزائل تجربے سے متعلق بیان کے بعد امریکہ پیانگ یانگ کی نقل و حرکت پر نظر رکھے گا۔
ایک بیان میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ہفتہ کو کی گئی کارروائی سے باخبر ہیں، ہم لازمی طور پر اس معاملے کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔