بیجنگ : چین کے صدر شی جن پنگ نے چین اور تائیوان کے الحاق کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔ شی جن پنگ نے تائیوان کو خبردار کیا ہے کہ بیجنگ تائیوان کی آزادی کی کسی بھی طرح کی کوشش کے خلاف ہے۔ شی جن پنگ کے اس بیان پر تائیوان کے صدر نے بھی جواب دیا ہے کہ تائیوان کے عوام بغیر دیکھے اپنی آزادی کو مین چین کے ہاتھ میں نہیں دے گی۔
یاد رہے کہ چین تائیوان کو اپنے ملک کا حصہ سمجھتا ہے چانکہ ان دونوں ممالک نے 1949 ء کی خانہ جنگی کے بعد علیحدگی اختیار کرلی تھی۔چینی صدر شی جنگ پنگ نے کہا ہے کہ چین ایک دن ضرور دوبارہ متحد ہوجائے گا کیونکہ یہ وقت کی ضرورت اور چینی عوام کے لیے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین تائیوان میں علیحدگی پسندوں کے خلاف طاقت کے استعمال کو روکنے یا ان کے خلاف اٹھائے جانے والے کسی بھی اقدامات کو واپس لینے کا وعدہ نہیں کرسکتا۔
چینی صدر نے اپنے خطاب کے دوران ’ایک ملک، دو نظام‘ کا نظریہ پیش کیا کہ یہ نظریہ تائیوان کے عوام کی فلاح، مفاد عامہ اور بہبود کا تحفظ کرے گا۔یاد رہے کہ تائیوان اپنے آپ کو ایک علیحدہ ملک تصور کرتا ہے اور اس کی اپنی کرنسی، سیاسی نظام اور عدالتی نظام ہے، تاہم تائیوان نے باقاعدہ طور پر اپنی آزادی کا کبھی اعلان نہیں کیاہے۔ چین اور تائیوان کے تعلقات میں اتار چڑھاوٴ ہر وقت جاری رہتا ہے البتہ 2016 میں صدر سائی اینگوین کے حکومت میں آنے کے بعد دونوں ممالک میں تعلقات میں اس مزید کشیدگی پیدا ہوگئی جب انہوں نے جزیرہ چینو تائیوان کو ”ایک چین“سمجھنے کے چین کے موقف کو ماننے سے صاف انکار کردیا تھا۔