طالبان دہشت گردوں نے رمضان المبارک میں جنگ بندی کی اپیل مسترد کردی

کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے رمضان المبارک کے دوران جنگ بندی کی اپیلیں مسترد کردی ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہاہے کہ ملک سے پہلے امریکہ اورنیٹو کے فوجی دستوں کا انخلاء ہونا چاہیے۔

ادھر نیٹو کے افغانستان کیلئے اعلی سویلین نمائندے Nicolas Kay نے کہا ہے کہ اتحادی فورسز افغانستان میں پائیدار امن کے قیام تک دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افغان فورسز کی تربیت معاونت اور مشاور ت کیلئے موجود رہیں گی۔

ہیرات میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری ایک بار پھر افغانستان کو دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دیگی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں