راولاکوٹ (ڈیلی اردو) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد شہید اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی
تفصیلات کے مطابق آزاد بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقے درہ شیر خان سیکٹر پر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کر کے خاتون سمیت 2 افراد شہید اور ایک خاتون زخمی ہو گئی ہے
پونجھ کی ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجنٹ آفیسر (ڈی ڈی ایم او) روبیہ کنول نے مقتولہ کی شناخت 45 سالہ نسرین بیگم کے نام سے کی جبکہ زخمی خاتون کی شناخت سونیا نعیم کے نام سے کی گئی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر گرم چشمہ، کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور ایک زخمی ہوا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 45 سالہ نسرین بی بی اور 12 سالہ زاہد ولد شبیر شہید ہوئے جب کہ فائرنگ سے ایک خاتون سونیہ بی بی شدید زخمی ہو گئیں۔
جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جواب کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔