بلوچستان میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے گھروں، انتخابی دفاتر پر حملے
👁️ 51 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے گھروں، انتخابی دفاتر پر حملے
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عام انتخابات میں حصہ لینے والے تین مزید امیدواروں کے گھروں اور انتخابی دفاتر کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک حملہ کیچ کے علاقے تمپ میں بلوچستان اسمبلی کی نشست سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میر اصغر رند کے گھر پر کیا گیا۔
تربت میں انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دستی بم کے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تربت شہر میں نامعلوم افراد نے پیپلز پارٹی کے رہنما برکت بلوچ کے گھر پر فائرنگ کی۔
تربت پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس حملے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تربت سے متصل ضلع پنجگور کے ہیڈکوارٹر میں نامعلوم افراد نے نیشل پارٹی کے بلوچستان اسمبلی کی نشست سے امیدوار حاجی اسلام کے گھر پر دستی بم پھینکا۔ رابطہ کرنے پر پنجگور پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دستی بم کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-
ادھر خاران شہر میں قومی اسمبلی کی نشست سے آزاد امیدورار سردار چنگیز خان ساسولی کے انتخابی دفتر کے قریب دو زوردار دھماکہ ہوئے۔ خاران پولیس نے دونوں دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دھماکہ دفتر کے قریب نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ دستی بم کے حملے کی وجہ سے ہوا۔ ان دھماکوں میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔
خاران سے متصل ضلع نوشکی کے ہیڈکوارٹر میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب بھی زوردار دھماکہ ہوا۔ نوشکی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس دھماکے میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔
حب میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں تین بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں 12 سالہ راحب، 10 سالہ ثاقب اور 12 سالہ ساجد شامل ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جسے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
مستونگ میں بھی نامعلوم افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بلوچستان کے بلوچ آبادی والے مختلف علاقوں میں گذشتہ چار پانچ روز کے دوران امیدواروں کے گھروں اور دفاتر کے علاوہ انتخابات سے متعلق سرگرمیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ان میں سے زیادہ تر حملے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے انتخابی دفاتر اور گھروں پر ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4591 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C