کرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
👁️ 2746 بار دیکھا گیا
کرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پولیس اور پاکستانی سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار کے نواحی گاؤں نستی کوٹ میں ایرانی حمایت یافتہ کالعدم شیعہ شدت پسند تنظیم زینبیون بریگیڈ کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
پولیس اور سرکاری حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر نستی کوٹ گاؤں میں تنظیم کے اہم کمانڈر عابد حسین عرف تہران طوری کے گھر پر کی گئی۔ اس دوران مسلح دہشت گردوں نے پولیس اور سکیورٹی فورسز پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک گھنٹے تک فائرنگ کا شدید تبادلہ جاری رہا۔ فائرنگ کے دوران تھانہ روضہ کے ایڈیشنل ایس ایچ او قیصر حسین ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ شدید مزاحمت کے باعث پولیس ٹیم کو مجبوراً پیچھے ہٹنا پڑا۔
ضلع کرم کے پولیس افسر ملک حبیب نے برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کو بتایا ہے کہ انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایسے بیانات جاری کیے گئے تھے جن سے نقص امن کا خطرہ تھا اور اس کے لیے ایک سرچ آپریشن اس علاقے میں کرنے کے لیے قانون نافد کرنے والے اداروں کے اہلکار گئے تھے جہاں سے پولیس پر حملہ کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق تہران طوری کا تعلق ایرانی حمایت یافتہ کالعدم زینبیون بریگیڈ سے ہے اور وہ پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کرم میں شیعہ سنی فسادات سمیت قتل، اغوا اور بگن بازار کو نذر آتش کرنے جیسے سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب ہیں۔ اس کارروائی کا مقصد ان کی گرفتاری تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکوں اور فائرنگ کے دوران تہران طوری اور زینبیون بریگیڈ کے لگ بھگ 20 شدت پسند موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C