عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
👁️ 72 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
بغداد(ڈیلی اردو) عراق کے شمالی شہر کرکوک کے علاقے التون کوپری میں سیکیورٹی فورسز اور داعش سے وابستہ مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے میں ایک شہری بھی ہلاک اور انسداد دہشتگردی کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔
عراقی سیکیورٹی میڈیا سیل کے سربراہ سعد معن کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس کی اسپیشل آپریشنز کمانڈ ٹو کے اہلکاروں نے خفیہ نگرانی اور معلومات کی بنیاد پر تین مشتبہ دہشتگردوں کا تعاقب کیا، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سعد معن نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں دہشتگرد خودکش جیکٹس پہنے ہوئے تھے، جبکہ تیسرا شخص انہیں نقل و حرکت میں مدد فراہم کر رہا تھا۔ جھڑپ کے دوران دونوں دہشتگرد مارے گئے، جبکہ تیسرا زخمی ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔
ان کے مطابق کارروائی کے دوران انسداد دہشتگردی فورس کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری ہلاک ہوگیا۔
عراقی انسداد دہشتگردی ادارے نے اس سے قبل بھی التون کوپری میں داعش کے عناصر کے خلاف کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے دو خودکش جیکٹس پہنے دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
نتن یاہو کا خفیہ دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات کی تصدیق
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
افغانستان میں شیعہ برادری کے مذہبی و سماجی مراکز پر پابندیاں، طالبان کی پالیسی پر تشویش
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C